خبرنامہ پاکستان

خواجہ آصف مذاکرات کیلئے چار روزہ دورہ پر روس روانہ

خواجہ آصف مذاکرات کیلئے چار روزہ دورہ پر روس روانہ

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیر خارجہ خواجہ آصف چار روزہ دورہ پر روس روانہ ہوگئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف آج چار روزہ دورہ پر روس کے دارالحکومت ماسکو روانہ ہوگئے ہیں۔ خواجہ آصف کو دورے کی دعوت روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے دی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف اپنے روسی ہم منصب سے باضابطہ مذاکرات کریں گے جس کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دونوں ممالک رواں سال سفارتی تعلقات کی سترھویں سالگرہ بھی منا رہے ہیں۔
…………………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے….نواز شریف جو زبان خود استعمال نہیں کرسکتے وہ بیٹی سے کراتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد:(ملت آن لائن) تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف جو زبان خود استعمال نہیں کرسکتے وہ صاحبزادی سے کرواتے ہیں۔ مریم نواز کے بیان پر اپنے ردعمل میں فواد چوہدری نے کہا کہ مریم بی بی کی پاکستان کی سیاست میں اس سے زیادہ کوئی حیثیت نہیں کہ وہ نواز شریف کی صاحبزادی ہیں۔ قوم جانتی ہے کہ مریم بیچاری کی لندن تو دور کی بات پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹیز نہیں، نواز شریف کی لوٹ مار کا سب سے زیادہ فائدہ مریم نواز کو پہنچا ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم بی بی کیلیے ووٹ کا تقدس اسی صورت میں ممکن ہے اگر نواز شریف کو کرپشن کی آزادی حاصل رہے، مریم بی بی کے مطابق وزیر اعظم کا حق ہے کہ وہ جتنی لوٹ مار کرے اسے پوچھا نہیں جانا چاہیے رہنما پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ کسی جج نے گالی دی نہ اپنے کسی فیصلے میں قابل اعتراض زبان استعمال کی، نہال ہاشمی سے دھمکیاں ملنے کے بعد ججوں کو نواز شریف کی شکل میں سسیلین مافیا نظر آیا تو ٹھیک نظر آیا، نواز شریف نے صفائی پیش کرنے کے بجائے قطری خط پیش کیے تو اس میں ججوں کا کیا قصور؟۔