خبرنامہ پاکستان

خواجہ آصف نا اہلی کیس، غیر ملکی اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی بے نامی منتقلی کا انکشاف

خواجہ آصف نا اہلی کیس، غیر ملکی اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی بے نامی منتقلی کا انکشاف

اسلام آباد:(ملت آن لائن) خواجہ آصف نا اہلی کیس میں تحریک انصاف نے دستاویزی شواہد حاصل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے غیر ملکی اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی بے نامی منتقلی کا انکشاف کیا ہے۔ خواجہ آصف نا اہلی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، غیر ملکی اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی بے نامی منتقلی کاانکشاف ہوا جبکہ تحریک انصاف نے دستاویزی شواہد حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ پی ٹی آئی رہنماعثمان ڈار نے عمران خان سے اہم ملاقات کی، ملاقات میں کیس کی سماعت سے پہلے اہم پیشرفت پر عمران خان کو آگاہ کیا،عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نےبےنامی ٹرانزکشنزکےذریعےمنی لانڈرنگ کی، منی لانڈرنگ کیلئے اہلیہ کے اکاؤنٹس بھی استعمال ہوئے۔ رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کےناقابل تردید شواہد،ثبوت سامنےآئےہیں، خواجہ آصف نا اہلی اوپن اینڈشٹ کیس بن چکاہے، خواجہ آصف نےنوازشریف کافرنٹ مین بن کرمنی لانڈرنگ کی۔
پی ٹی آئی نے حاصل شدہ دستاویزات میڈیا کو جاری کردیں۔
ملاقات میں عمران خان نے کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر خواجہ آصف کی نا اہلی یقینی ہے، دستاویزی شواہد عدالت کے روبرو پیش کی جائیں۔ یاد رہے کہ وزیر خارجہ کےخلاف درخواست تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے دائر کررکھی ہے ، جس میں کہا گیا تھا کہ خواجہ آصف نے اقامہ الیکشن کمیشن سے چھپایا اور سرکاری عہدے پرغیر ملکی کمپنی کی ملازمت کی، خواجہ آصف کروڑوں روپےکی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔
پی ٹی آئی کا خواجہ آصف کیخلاف نااہلی کا ریفرنس دائر
درخواست میں تنخواہ چھپانے پر آرٹیکل 62کے تحت نااہل قرار دینے کی درخواست کی گئی ہے۔ واضح رہے سیالکوٹ سے خواجہ آصف کے حلقے سے پی ٹی آئی کے امید وار عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ آصف کے اقامے کی کاپی جاری کی تھی، جس کے مطابق خواجہ آصف بھی دبئی کی کمپنی میں ملازم ہیں۔