خبرنامہ پاکستان

خواجہ آصف کی نااہلی کی درخواست، سماعت کل ہو گی

خواجہ آصف کی نااہلی کی درخواست، سماعت کل ہو گی
اسلام آباد: (ملت آن لائن) جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا خصوصی لارجر بینچ درخواست پر سماعت کرے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس معاملے میں خواجہ آصف سے تحریری جواب طلب کر رکھا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماء عثمان ڈار نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی جانب سے اقامہ چھپانے پر انہیں نااہل کرنے کی استدعا کی تھی۔