خبرنامہ پاکستان

خواجہ آصف کا کیس کسی کی ذات کا نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل کا تھا، عمران

خواجہ آصف کا کیس کسی کی ذات کا نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل کا تھا، عمران

اسلام آباد:(ملت آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ خواجہ آصف کا کیس کسی کی ذات کا نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل کا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بنی گالہ میں پارٹی رہنما عثمان ڈار نے ملاقات کی جس میں خواجہ آصف نا اہلی کیس کے ممکنہ فیصلے پر مشاورت کی گئی۔

عمران خان نے کیس کو جارحانہ انداز میں لڑنے پر عثمان ڈار کو شاباش دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ یہ کیس کسی کی ذات کا نہیں، پاکستان کے مستقبل کا تھا، خواجہ آصف نے ووٹ کے تقدس کو خود پامال کیا۔