خبرنامہ پاکستان

خورشیدشاہ کواپنڈکس کی تکلیف؛ کراچی روانہ ہوگئے

اسلام آباد:(آئی این پی ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلا ف سید خورشیدشاہ اپنڈکس کی تکلیف ہونے پرکراچی آگئے، انھیں پہلے ہی تکلیف تھی تاہم اسلام آباد میں اہم مصروفیت کے باعث سرجری میں تاخیر کی۔ خورشید شاہ کواپنڈکس کی تکلیف 3 روزقبل ہوئی تھی اورڈاکٹرز نے فوری سرجری کاکہا مگر اسلام آباد میں مصروفیت کی وجہ سے خورشیدشاہ سرجری کے بجائے اپوزیشن اجلاس میں شرکت کیلیے آگئے۔ اس وقت سے اپوزیشن لیڈردرد دورکرنیوالی دوا لے رہے تھے، ذرائع کے مطابق تکلیف بڑھنے پر وہ کراچی روانہ ہوئے ہیں ایک دو دن میں انکی سرجری کا امکان ہے۔