خبرنامہ پاکستان

خورشید شاہ نےای سی پی ارکان کےنام اسمبلی سیکریٹریٹ کوبھجوادیئے

اسلام آباد: (اے پی پی) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سکیریٹری قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط کے ساتھ فہرست بند لفافے میں بھجوائی ہے اور کہا ہے کہ یہ نام پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین پرویز رشید کو بھجوا دیئے جائیں۔ خورشید شاہ کی طرف سے الیکشن کمیشن کے ارکان کے ناموں پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے اسحاق ڈار سے ہونے والی ملاقاتوں کی تفصیل بھی بیان کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ چار ناموں پر اتفاق نہ ہونے کے باعث اب ہر صوبے سے تین تین نام لئے گئے ہیں، مجموعی طورپر بارہ نام بھجوائے جا رہے ہیں، یہ فہرست پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین کو دی جائے۔