خبرنامہ پاکستان

خورشید شاہ نے وزیر ریلوے سعد رفیق سے ٹیلیفونک رابطے کی تردید کردی

سکھر(ملت + آئی این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے ٹیلیفونک رابطے کی تردید کردی۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے کہا کہ مجھ سے خواجہ سعد رفیق نے ٹیلیفونک رابطہ نہیں کیا،خواجہ سعد رفیق نے رابطہ کیا تو میڈیا کو آگاہ کروں گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیر ریلوے نے سید خورشید شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے وزیر اعظم کا پیغام پہنچایا ہے اور پیر کو وزیر اعظم نواز شریف سے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی ملاقات بھی ہو سکتی ہے۔