خبرنامہ پاکستان

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا وزیر اعظم کو خط

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا وزیر اعظم کو خط
اسلام آباد؛(ملت آن لائن) اپوزیشن لیڈر خورشید احمد شاہ نے حیدرآباد سکھر موٹروے کا پلان بدلنے کیلئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو خط لکھ دیا، حیدرآباد،سکھر موٹروے پاکستان کی تاریخ کا سب سے مہنگا منصوبہ ہے ، 300 کلومیٹر 6 رویا موٹروے کا تخمینہ تقریبا 260 ارب لگایا گیا ہے۔ منگل کو قومی قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کا وزیراعظم کو خط لکھا ہے کہ حیدرآباد،سکھر موٹروے پاکستان کی تاریخ کا سب سے مہنگا منصوبہ ہے ، 300 کلومیٹر پر محیط اس 6 رویا موٹروے کا تخمینہ تقریبا 260 ارب لگایا گیا ہے۔جو کہ بہت زیادہ اور باعث تشویش ہے۔اگر یہ اس رقم کے اندر بھی تعمیر کیاجائے تو یہ بھی پاکستان کی تاریخ کا سب سے مہنگا منصوبہ ہوگا۔ جسکا بوجھ عوام کو برداشت کرنا پڑے گا۔ اگر اس منصوبے کو موجودہ نشنل ھائی وے (N-5 ) پر 8 رویا ایکسپریس وے میں تبدیل کردیا جائے۔ تو قومی خزانے میں 200 ارب روپے کی بچت ہو سکتی ہے۔اور یہ موٹر وے سے کم وقت میں مکمل ہو سکتا ہے۔ اس لیے میرا مشورہ ہے کہ آپ اس متبادل پلان پر ملکی مفاد میں غور کریں

منگل کو قومی قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کا وزیراعظم کو خط لکھا ہے کہ حیدرآباد،سکھر موٹروے پاکستان کی تاریخ کا سب سے مہنگا منصوبہ ہے ، 300 کلومیٹر پر محیط اس 6 رویا موٹروے کا تخمینہ تقریبا 260 ارب لگایا گیا ہے۔جو کہ بہت زیادہ اور باعث تشویش ہے۔اگر یہ اس رقم کے اندر بھی تعمیر کیاجائے تو یہ بھی پاکستان کی تاریخ کا سب سے مہنگا منصوبہ ہوگا۔ جسکا بوجھ عوام کو برداشت کرنا پڑے گا۔ اگر اس منصوبے کو موجودہ نشنل ھائی وے (N-5 ) پر 8 رویا ایکسپریس وے میں تبدیل کردیا جائے۔