خبرنامہ پاکستان

خورشید شاہ کو اعتراضات نہیں ہونا چاہیے، خواجہ آصف

خورشید شاہ کو سعودیہ سے متعلق اعتراضات نہیں ہونا چاہیے، خواجہ آصف

سیالکوٹ:(ملت آن لائن) وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ شریف خاندان کے سعودی عرب سے پرانے تعلقات ہیں اس لیے خورشید شاہ کو سعودیہ سے متعلق اعتراضات نہیں ہونےچاہئیں۔ سعودی عرب لیگی سیاست کا مرکز بن گیا، نواز شریف کی کل روانگی کا امکان وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں اور وزیر ریلوے سعد رفیق بھی سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جب کہ نوازشریف کے کل سعودی عرب جانے کا امکان ہے۔ لیگی قیادت کی سعودی عرب روانگی پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قوم دیکھ رہی ہے یہ لوگ کس لیے سعودی عرب جارہے ہیں۔ خواجہ آصف نے شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب سے متعلق خورشید شاہ کی تنقید کے جواب میں کہا کہ سعودیہ میں روزگار کے سلسلے میں ہمارے 26لاکھ کے قریب لوگ موجود ہیں اور میاں برادران نے جلاوطنی کے 8سال سعودی عرب میں گزارے، شریف فیملی کے سعودی عرب سے پرانے تعلقات ہیں، خورشید شاہ کوسعودیہ سے متعلق اعتراضات نہیں ہونے چاہئیں۔ سعد رفیق کے بیان میں کچھ نہیں، فوج کا اتنا بڑا رد عمل نہیں آنا چاہیے تھا، خورشید شاہ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کو اندھیروں میں دھکیلا اور ملک کو اندھیروں سے مسلم لیگ (ن) نے نکالا۔ ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کے عوام آخری فیصلہ کرنے والے ہیں کہ اس ملک کا حکمران کون ہوگا، 2014 سے دھرنوں کی سیاست میں کسی کو کامیابی حاصل نہیں ہوئی، جولائی میں الیکشن ہونے جارہے ہیں یہ لوگ دھرنا دے کر کیا کریں گے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا امریکا کے ساتھ پارٹنرشپ سے ہمیں ہمیشہ گھاٹا رہا ہے، اب جو بھی پارٹنرشپ کریں گے وہ اپنے فائدے کے لیے کریں گے۔