خبرنامہ پاکستان

خورشید شاہ کی پاورشیئرنگ بڑھنے کی پیشگوئی

خورشید شاہ کی پاور شیئرنگ بڑھنے کی پیشگوئی
اسلام آباد:(ملت آن لائن) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے مستقبل میں پاور شیئرنگ بڑھنے کی پیشگوئی کر دی۔ کنٹرولڈ ڈیموکریسی کے باعث فیصلوں میں خودمختاری بھی خواب و خیال قرار دیدی۔ اپوزیشن لیڈر نے کراچی میں پانی کی قلت پر سندھ حکومت کا دفاع کیا۔ ساتھ ہی ساتھ صرف مراد علی شاہ کی بجائے چاروں وزرائے اعلیٰ کو عدالت میں طلب کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کبھی ملک کو مذہبی انتہاء پسندی کی وجہ سے بند کر دیا جاتا ہے، سرمایہ کار ڈرتا ہے کہ کہیں دھرنا نہ شروع ہو جائے، جب حکومت آتے ہی جانے کی باتیں ہوں گی تو کوئی سرمایہ کار کیوں آئے گا۔