اسلام آباد:اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نےحکومت اور پی آئی اے ملازمین میں پھر ثالثی کی پیشکش کردی۔ تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے اس معاملے پرجوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔ پی آئی اے میں ہڑتال سے اپوزیشن لیڈر بھی پریشان ہیں۔ انھیں قومی ادارے کے نقصان پر تشویش ہے یا ملازمین کے تحفظ کا خیال۔خورشید شاہ نے حکومت اور ہڑتالیوں میں ثالثی کی پیشکش کردی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو بھی ملازمین کی مشکلات نظر آرہی ہیں ۔وہ کہتے ہیں کہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔