خبرنامہ پاکستان

خورشید شاہ کی 65 ویں سالگرہ ، مختلف شخصیات نے مبارکباد دی

اسلام آباد (ملت آن لائن +‌ آئی این پی) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے 65 ویں سالگرہ جوش وخروش سے منائی ، مختلف شخصیات کی جانب سے مبارکباد بھیجے گئے ، مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی سالگرہ پر کیک لے کر پہنچ ان کے چیمبر میں گئے‘ پرویز رشید نے اس موقع پر خوشگوار موڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سالگرہ ہر سال آتی ہے، پانامہ جمعرات کو ختم ہوجانا ہے‘ انہوں نے خورشید شاہ کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ شاہ صاحب جیو ہزاروں سال اور ساری عمر اپوزیشن لیڈر رہیں‘ پرویز رشید کے چٹکلوں سے خورشید شاہ کا چیمبر قہقہوں سے گونج اٹھا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی سالگرہ کے موقع پر سینیٹر پرویز رشید کیک لے کر پہنچ گئے۔ ایک سوال جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ سالگرہ الگ چیز ہے۔ پانامہ الگ چیز ہے۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ سالگرہ ہر سال آتی ہے۔ پانامہ نے آج ختم ہوجانا ہے۔ انہوں نے خورشید شاہ کو مخاطب کرکے خوشگوار انداز میں کہا کہ شاہ صاحب جیو ہزاروں سال۔ اﷲ آپ کو ساری عمر اپوزیشن لیڈر رکھے۔ شاہ صاحب ہماری رہنمائی کے ساتھ ہمارے کان بھی کھینچتے رہے ہیں۔ پرویز رشید کی اس بات پر چیمبر قہقہوں سے گونج اٹھا۔ خورشید شاہ نے کیک کاٹتے وقت دعا کی کہ اﷲ کرے ملک میں امن و استحکام آئے۔ خورشید شاہ 20 اپریل 1952 ء کو سکھر میں پیدا ہوئے اور وہ سیاستدان کے علاوہ وکیل بھی ہیں۔قائد حزب اختلاف کی سالگرہ کے موقع پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ٹیلی فون پر مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ آپ کی سالگرہ کے دن کوئی اچھا فیصلہ آئے گا۔