خبرنامہ پاکستان

خورشید شاہ کے چیمبر حکام سے رابطہ؛ ا یف آئی اے

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو 10کروڑ روپے کے فکسڈ ڈیپازٹ کی رسید موصول ہونے پر قائد حزب اختلاف کے چیمبر حکام سے رابطہ کر کے 10کروڑ روپے جمع ہونے کی جعلی بینک رسید منگوا لی۔ذرائع کے مطابق جمعہ کو ایف آئی اے نے اپوزیشن لیڈرسمیت دیگررہنماں کوملنے والی جعلی بینک رسیدوں کی تحقیقات شروع کر دیں ہیں،ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے اپوزیشن لیڈر کے چیمبرکے اسٹاف سے رابطہ کر کے ان سے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو ملنے والی 10 کروڑ روپے جمع ہونے کی جعلی بینک رسید منگوا لی ہیں، ذرائع ایف آئی اے کے مطابق جعلی رسیدیں بجھوانے والے تک ایک 2 روز میں پہنچ جائیں گے۔(رڈ)