خبرنامہ پاکستان

خوشخبری، سکیل 9 کے اساتذہ 14 میں چلے گئے

خوشخبری، سکیل 9 کے اساتذہ 14 میں چلے گئے
لاہور:(ملت آن لائن) محکمہ سکو ل ایجو کیشن کی جانب سے سکیل 9 کے اساتذہ کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی، سکیل 9 سے 5 سکیل بڑھا کر سکیل 14 کر دیا گیا ہے جبکہ سکیل 14 کے ایلیمنٹری اساتذہ کا بھی سکیل 14 سے 15 کر دیا گیا ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطا بق پرائمری سکول ٹیچر کا سکیل 14 کر دیا گیا ہے جبکہ ایلیمنٹری سکول ٹیچر کا سکیل بھی 14 سے بڑھا کر 15 کر دیا گیا ہے اور سیکنڈری سکو ل اساتذہ کو اسی سکیل میں رہتے ہو ئے دو انکریمنٹ بھی دیئے جا ئینگے۔