خبرنامہ پاکستان

خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا‘‘ اعتزاز کا ڈار پر طنز

اسلام آباد:(اے پی پی) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے پالیسی بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آج اسحاق ڈار کے چہرے پر مسکراہٹ نہیں، مسکراہٹ اس وقت ہوتی ہے جب انھیں قرضہ مل جائے۔ ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ اسحاق ڈار سے پہلے بھی متعدد بار تفصیلات سنی ہیں لیکن ’’خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا‘‘ جس پر اسحاق ڈار بھی مسکرائے۔ اسحاق ڈار نے قرضوں کی تفصیلات پیش کیں تو بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ آج مبارک دن ہے کیونکہ آج پاکستان کے تمام قرضے ادا ہوگئے جس پر اسحاق ڈار اور چیئرمین رضا ربانی مسکرائے۔ وقفہ سوالات کے دوران این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے سسی پلیجو کے سوال کا جواب وفاقی وزیر زاہد حامد سے فائل گم ہونے کے باعث نہ دیا جاسکا۔