خبرنامہ پاکستان

خوف قیدی بناسکتا ہے، امید آزاد کراتی ہے: شہباز تاثیر

لاہور(اے پی پی)شہباز تاثیر نے کہا ہے کہ خوف آپ کو قیدی بنا سکتا ہے اور امید آزاد کراتی ہے۔سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیرنے ساڑھے 4 سال بعد ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیا ہے ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں شہباز تاثیر نے کہا ہے کہ خوف آپ کو قیدی بنا سکتا ہے، امید آزاد کراتی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ واپس آ کر اچھا لگا۔