خبرنامہ پاکستان

خیبرپختونخوا، فاٹا، بالائی پنجاب میں اتوا اور پیر کو بارش کی پیشگوئی

خیبرپختونخوا، فاٹا، بالائی پنجاب میں اتوا اور پیر کو بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد: (ملت آن لائن) اتوار اور پیر کو خیبرپختونخوا، فاٹا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی ہے، اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر، گلگت بلتستان، مری اور گلیات میں برفباری کا امکان ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی سرد، خشک اور جزوی ابرآلود رہے۔ تاہم مالاکنڈ، بنوں، کوئٹہ، ژوب ڈویژن اور فاٹا میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے نوید سنائی ہے کہ اتوار اور پیر کو خیبر پختونخواہ، فاٹا، بالائی پنجاب کے علاقوں راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران کوئٹہ، ژوب، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔ جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر، گلگت بلتستان، مری اور گلیات میں برفباری متوقع ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ سردی قلات اور کالام میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی چھ ڈگری سینٹی رہا، گوپس، سکردو، استور منفی 05، گلگت منفی 04، دیر، پاراچنار، بگروٹ، راولاکوٹ، کوئٹہ منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔