خبرنامہ پاکستان

خیبرپختونخوا میں حکومت بنا سکتے تھے لیکن تحریک انصاف کے مینڈیٹ کا احترام کیا ، احسن اقبال

اسلام آباد(ملت + آئی این پی )وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کے پی کے میں بھی حکومت بنا سکتے تھے لیکن تحریک انصاف کے مینڈیٹ کا احترام کیا ہم نے آزادکشمیر میں جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کیا،2013میں مسلم لیگ (ن) نے حکومت سنبھالی تو ملک کوئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا،مسلم لیگ (ن) نے نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کو بدلا ہے،دھرنے کی باتیں کرنیوالوں نے کشمیر میں بھی اپنا رونا رویا لیکن نہ کام ہوگئے وہاں کی عوام نے انہیں تسلیم نہیں کیا اور دھرنے والوں کو جی بی کی عوام نے بھی بری طرح مسترد کردیا تھا۔منگل کو مسلم لیگ (ن) کے پارٹی انتخابات کی مرکزی کونسل کا چھٹا اجلاس کنونشن سنٹر میں ہوا جس میں وزیراعظم محمد نوازشریف بھی شریک ہوئے اور مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت و دیگر رہنما بھی اجلاس میں موجود تھے،اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال مرکزی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کے اصولوں کی روشنی میں ملک کی قیادت کر رہے ہیں،1999کے بعد مسلم لیگ ن نے نیا سفر شروع کیا اور مسلم لیگ ن نے اقتدار کی نہیں بلکہ اقدار کی سیاست کی،بلوچستان میں اکثریت کے باوجود اقتدار قوم پر ست جماعتوں کو حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں بھی حکومت بنا سکتے تھے لیکن تحریک انصاف کے مینڈیٹ کا احترام کیا ہم نے آزادکشمیر میں جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کیا،2013میں مسلم لیگ (ن) نے حکومت سنبھالی تو ملک کوئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا،مسلم لیگ (ن) نے نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کو بدلا ہے،2013 میں پاکستان کو خطرناک ملک قرار دینے والے آج بہترین قرار دے رہے ہیں،ریاست نے موثر اقدامات کی بدولت دہشتگرد بھاگ رہے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ اصل تبدیلی یہی ہے کہ دہشتگردوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملر رہی،مسلم لیگ ن نے تعلیم کے شعبہ میں خصوصی توجہ دی ہے اور مسلم لیگ (ن) کو فخر ہے کہ اس نے دیئے گئے مینڈیٹ کی لاج رکھی،دھرنے کی باتیں کرنیوالوں نے کشمیر میں بھی اپنا رونا رویا لیکن نہ کام ہوگئے وہاں کی عوام نے انہیں تسلیم نہیں کیا اور دھرنے والوں کو جی بی کی عوام نے بھی بری طرح مسترد کردیا تھا۔انہوں نے ضمنی انتخابات میں بھی عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار کیا،ضمنی انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر تحریک انصاف کی نشستیں بھی چھین لی،پچھلے دروازے سے اقتدار کا دورگزر گیا ہے،اب تبدیلی صرف ووٹوں سے آئیگی نہ کہ دھرنوں سے،محمد نوازشریف کا اقتصادی وژن عوام کی خوشحالی کا ضامن ہے۔