خبرنامہ پاکستان

خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر میں سفر کرنیوالوں کی فہرست نیب میں جمع

خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر میں سفر کرنیوالوں کی فہرست نیب میں جمع

پشاور:(ملت آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق تحقیقات میں ہیلی کاپٹر میں سفر کرنے والوں کی فہرست نیب کو دے دی گئی۔ قومی احتساب بیورو (نیب) پشاور نے عمران خان کے خلاف صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کے استعمال پر تحقیقات شروع کررکھی ہیں اور اس حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت سے بھی ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ عمران خان کی جانب سے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق 5 افسران نے بیانات ریکارڈ کرادیئے ہیں جن میں سول ایوی ایشن کے ایک اور 4 ایڈمنسٹریشن افسراسن کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ محکمہ ایڈمنسٹریشن نےہیلی کاپٹر میں سفر کرنے والوں کی فہرست بھی جمع کرادی ہے۔ نیب کو فراہم کی گئی دستاویز میں بتایا گیا ہےکہ ہیلی کاپٹرکی خریداری کی سمری 22 نومبر2007 کو منظور کی گئی تھی