خبرنامہ پاکستان

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور:(ملت آن لائن) خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پشاور، مالاکنڈ ایجنسی، سوات، مردان اور گرد و نواح میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 230 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوئیں۔
…………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے…….ڈی آئی خان میں ڈی پی او کی گاڑی پر حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید

لاہور:(ملت آن لائن) ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی پی او کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ہتھالا روڈ پر ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں 3 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ڈی پی او کے اسکواڈ میں شامل گاڑی بھی متاثر ہوئی تاہم ڈاکٹر زاہد اللہ محفوظ رہے جب کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کی گاڑی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے ورثاء سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بہادر اہلکاروں نے جان قربان کر کے سینئر افسر کو محفوظ رکھا۔ آصف علی زرداری نے بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے منصوبہ سازوں کو پکڑا جائے۔