خبرنامہ پاکستان

خیبر ایجنسی: بڑی تعداد میں گولہ بارود برآمد

خیبر ایجنسی: بڑی تعداد میں گولہ بارود برآمد
راولپنڈی:(ملت آن لائن) پاک فوج کی جانب سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ہے۔ یہ سرچ آپریشن خیبر ایجنسی کے علاقے شیخان کے قریب پہاڑی علاقے میں کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں دہشتگردوں کی چار غاروں، تین کمپاؤنڈز اور بارودی سرنگیں بنانے والی فیکٹری کلیر کی گئی۔