خبرنامہ پاکستان

خیبر پختونخوا، مجلس عمل نے امیدواروں کی فہرست جاری کردی

متحدہ مجلس عمل نے خیبر پختونخواسے قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کردیاہے جس کے مطابق جمعیت علمائے اسلام دیر اپر، دیر لوئر اور جماعت اسلامی جنوبی اضلاع سے آوٹ ہوگئی ہے جبکہ ٹکٹوں کی اکثریت جے یو آئی لے اڑی ہے۔

خیبر پختونخوا کے قومی اسمبلی کے انتالیس حلقوں میں 28 پر جے یو آئی کے امیدوار میدان میں آگئے ہیں جبکہ بقیہ 11 سیٹوں پر دیگر اتحادی جماعتوں کے امیدوار قسمت آزمائی کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان قومی اسمبلی کے دو حلقوں پر امیدوارہونگے۔

ایم ایم اے کی طرف سے جاری ہونے والی فہرست کے مطابق جے یو آئی دیر بالا اوردیر پائیں سے جبکہ جماعت اسلامی جنوبی اضلاع سے آؤٹ ہوگئی ہے۔ این اے تین پر مولانا حجت اللہ ،این چار پر قاری محمود ،این اے آٹھ پر مولانا گل نصیب خان ،این اے نو پر استقبال خان ،این اے دس امیر سلطان گجر، این اے گیارہ ملک آفرین خان ،این بارہ قاری یوسف ،این تیرہ عبد البصیر اعوان ،این اے چودہ خان محمد تنولی ،این اے سترہ قاضی عبد الحلیم، این اے اٹھارہ مولانا فضل علی حقانی ، این اے انیس مولانا عطاء الحق درویش، این اے اکیس مولانا شجاع الملک ،این بائیس مولانا محمد قاسم ،این اے 23مولانا گوہرشاہ ،این چھبیس پیر ذوالفقار، این اے ستائیس حاجی غلام علی ،این اے انتیس مفتی نعیم جان ،این اے تیس اربا ب نجیب اللہ، این اے بتیس سیٹھ گوہر، این اے تینتیس عتیق الرحمان، این اے چونتیس مولانا میرزا قیم ،این اے پینتیس اکرم خان درانی ،این اے چھتیس مولانا محمدانور ،این اے سینتیس مولانا اسعدمحمود ،این اے اڑتیس اور این اے انتالیس سے مولانا فضل الرحمان ایم ایم اے کے ٹکٹ پر امیدوارہونگے۔

دوسری جانب ایم ایم اے کی طرف سے خیبر پختونخوا سے صوبائی اسمبلی کے ننانوے حلقوں میں سے 60پر جے یو آئی کے امیدوار نامزد کردیئے گئے ہیں کوہستان کے تینوں حلقے تاحال خالی رکھے گئے ہیں اکرم درانی اورغلام علی بیک وقت قومی و صوبائی اسمبلی جبکہ لطف الرحمان دوصوبائی نشستوں پر قسمت آزمائی کریں گے۔

صوبائی اسمبلی کی نشستوں پی کے ون پرمولانا ہدایت الرحمان ،پی کے تین علی شاہ خان ،پی کے چار ثناء اللہ خان ،پی کے پانچ شاہی نواب باچا،پی کے نو ڈاکٹر امجدعلی ،پی کے بیس مفتی فضل غفور ،پی کے 23محمددیار خان ،پی کے چوبیس شیر عالم ،پی کے اٹھائیس شاہ حسین خان ،پی کے انتیس فیاض خان ،پی کے تیس مولانا عبدالقادر ،پی کے بتیس محمد ابرار عرف بالا ،پی کے تینتیس مولانا ناصر محمود ،پی کے چونتیس مولانا شاہ عبد العزیز ،پی کے پینتیس شوکت علی خان ،پی کے اڑتیس مولانا انیس الرحمان ،پی کے چالیس مولانا فیوض الرحمان جدون ،پی کے تینتالیس سجاد خان ،پی کے پینتالیس مولانا امین دوست ،پی کے سینتالیس آفتا ب خان ،پی کے اڑتالیس حافظ اختر علی امیدوار ہیں۔

پی کے پچاس کا ٹکٹ تاج الامین جبل ،پی کے اکاون مولانا اسرارالحق ،پی کے باون مولانا امانت شاہ ،پی کے ترپن قاری نیاز علی ،پی کے چھپن مفتی گوہرعلی شاہ ،پی کے انسٹھ مولانا عبد الرؤف شاکر ،پی کے 60مولانا مثمر شاہ ،پی کے 63قربان علی خان ،پی کے چونسٹھ پرویز خٹک ،پی کے 65طارق خٹک ، پی کے 67آصف اقبال داؤدزئی ، پی کے 68مولانا سمیع اللہ جان ،پی کے انہتر خالد وقاص چمکنی کو دیا گیا ہے۔

پی کے تہتر مولانا امان اللہ حقانی، پی کے چوہتر عطیف الرحمان ،پی کے پچھتر ارباب محمد فاروق جان ،پی کے ستتر قاری عتیق الرحمان ،پی کے اٹھہتر حا جی غلام علی ، پی کے اسی قلب حسن ، پی کے اکاسی میجرشہداد ، پی کے بیاسی شوکت حبیب ، پی کے تراسی حاجی جاسم اورکزئی ،پی کے چوراسی مفتی عبید ،پی کے پچاسی میاں نثار گل ، پی کے چھیاسی ملک ظفر اعظم ، پی کے ستاسی قاری گل عظیم ، پی کے اٹھاسی زاہد اکرم درانی ،پی کے نواسی ملک شیریں ، پی کے نوے اکر م خان درانی ، پی کے اکانوے انورحیات ،پی کے بانوے منورخان ، پی کے ترانوے نور سلیم ، پی کے چورانوے محمودبیٹنی ،پی کے پچانوے مشتاق ڈار ، پی کے چھیانوے حلیم خان قصوریہ ،پی کے ستانوے احتشا م اکبر ، پی کے اٹھانوے اور پی کے ننانوے پر مولانا لطف الرحمان امیدوارہونگے