خبرنامہ پاکستان

داتا دربار پر نواز شریف کا خطاب جاری

لاہور… داتا دربار پر نواز شریف کا خطاب جاری ہے. نواز شریف کا کہنا ہے کہ مجھے نا اہل بے وجہ کر دیا گیا. بیٹے سے تنخواہ لے بھی لیتا تو کیا تھا. نہیں‌لی تب بھی نا اہل کر دیا. میری کوئی کرپشن نہیں‌ نکلی. کرپشن ختم ہو چکی. امن قائم ہو رہا ہے. آج سڑکیں بن رہی ہیں. اب گھروں میں‌بجلی اور گیس بھی آنا شروع ہو گئی ہے. لاہور والوں نے اپنے ووٹ کی طاقت سے مجھے وزیراعظم بنایا تھا. پانچ لوگوں نے مجھے نا اہل قرار دے کر گھر بھجوا دیا. نا اہل کرنے والے کہتے ہیں نواز شریف نے کرپشن نہیں‌کی. آج میٹرو بس بھی چل رہی ہے. لوگ آرام سے سفر کر رہے ہیں. آج پاکستان کو بدلنا ہو گا. ایسے نہں‌چلے گا. میں‌نے جو جذبہ دیکھا یہ ایک انقلاب کا پیش خیمہ ہے. اگر یہ انقلاب نہ آیا . یہ غریب ہمیشہ غریب رہے گا. اگر انقلاب نہ آیا کسی کو انصاف نہیں‌ملے گا. اگر انقلاب نہ آیا تو بیروزگار بیروزگار ہی رہیں گے. میاں‌نواز شریف بجلی نہ جانے کا دعوی کر رہے تھے کہ اس دوران بجلی چلی گئی.