خبرنامہ پاکستان

دادی نے والد کی 67 ویں سالگرہ منائی: مریم نواز

لاہور: (ملت+اے پی پی) وزیر اعظم کی سالگرہ پر مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دادی نے نواز شریف کی 67 ویں سالگرہ منائی، والد کو دعائیں دیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے والد کا تمام رشتوں کے ساتھ تعلق مثالی ہے، وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے والد اور بھائی کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔