خبرنامہ پاکستان

دانیال عزیز کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی

دانیال عزیز کے

دانیال عزیز کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد :(ملت آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان میں وفاقی وزیربرائے نجکاری دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی۔ سپریم کورٹ میں جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ وفاقی وزیر دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آج جواب جمع کرانے کی مہلت دی تھی۔
توہین عدالت کیس : دانیال عزیزکو شوکاز نوٹس جاری
خیال رہے کہ 19 فروری کو سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت میں دانیال عزیز کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ جن تقاریر پر نوٹس جاری کیا گیا وہ مواد فراہم کیا جائے۔ وفاقی وزیر برائے نجکاری کا کہنا تھا کہ عدالت کو نیک نیتی سے مطمئن کرنے کے لیے مواد کی فراہمی ضروری ہے۔ دانیال عزیز نے موقف اختیار کیا تھا کہ یہ مواد فراہم کرنے کے بعد ہی عدالت کو شوکاز نوٹس کا مفصل جواب دینے کے قابل ہوسکتا ہوں۔