خبرنامہ پاکستان

دبئی میں دھند کے باعث پی آئی اے کی متعدد پروازیں متاثر

دبئی اور ابوظبی میں دھند کے باعث پی آئی اے کی متعدد پروازیں متاثر ہو گئی ہیں، ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اےانتظامیہ نےدبئی اور ابوظبی کیلئے پروازیں ری شیڈول کردیں۔

اسلام آباد سے ابوظبی جانیوالی پی کے261 نو گھنٹے تا خیر سے روانہ ہوگی، ابوظبی سے پشاور آنے والی پی کے 218 بھی 9 گھنٹے تا خیر کا شکار ہو گی۔

اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز پی کے 233 آٹھ گھنٹے تا خیر کا شکار ہو گی، دبئی سے اسلام آباد آنیوالی پی کے 234 بھی8 گھنٹے تاخیر کا شکار ہو جائے گی۔

لاہور سے دبئی جانے والی پی کے203 آدھا گھنٹا تاخیر سے روانہ ہوگی، دبئی سے لاہور آنیوالی پی کے 204 بھی آدھا گھنٹا تاخیر کا شکار ہوگی، طیاروں کی تاخیر سے آمد کے باعث اندرون ملک پروازیں بھی متاثرہو جائے گی۔

پشاور سے کراچی جانیوالی پی کے351 ساڑھے 8 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگی، کراچی سے فیصل آباد جانے والی پی کے 340 پانچ گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی، فیصل آبادسے کراچی آنے والی پی کے341 بھی 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگی۔

………….
مزید ایک خبر

کراچی سی ویو پر پولیس اہلکاروں سے بدسلوکی کرنے والا وکیل گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس حکام کے مطابق پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والے وکیل کے خلاف مقدمہ پہلے ہی درج کر لیا گیا تھا۔

وکیل نےکچھ روز قبل سی ویو پر گاڑی روکنے پر پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی تھی، وکیل شمس الاسلام کو پولیس نے ڈیفنس کے علاقے سے گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم شمس الاسلام نے گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی، خیال رہے شمس الاسلام سندھ ہائیکورٹ کے وکیل ہیں