خبرنامہ پاکستان

دباؤ کا شکار نہیں، سازشیں پھیلانے والے سن لیں شریف فیملی متحد ہے:مریم نواز

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ شریف فیملی کسی دباؤ کا شکار نہیں، سازشیں پھیلانے والے سن لیں، شریف فیملی متحد ہے۔ بدھ کو اپنے ٹوئیٹر پیغام میں وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازنے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے لندن جانے سے قبل اپنی والدہ کا ہاتھ چوما اور دعا لی، وزیراعظم کی لاہور ایئرپورٹ سے برطانیہ روانگی کیلئے والدہ نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ شریف خاندان کسی دباؤ کا شکار نہیں،سازشیں پھیلانے والے سن لیں کہ شریف خاندان متحد ہے۔ مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وزیراعظم لندن روانگی سے قبل ایئرپورٹ پراپنی والدہ کے ہاتھ چوم رہے تھے۔(اح)