خبرنامہ پاکستان

دریائے کابل میں نچلے درجے کا سیلاب

نوشہرہ: (آئی این پی)دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیاگیا ہے۔ دریائے پنجکورہ میں بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے۔فلڈسیل پشاورکے مطابق خیبرپختونخواہ میں ورسک اور نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ورسک کے مقام پر پانی کابہاؤ 32 ہزار 9سو90 کیوسک جبکہ نوشہرا کے مقام پر دریائے کابل کا بہاؤ 50 ہزار2سو کیوسک ریکارڈ کیاگیا ہے جبکہ دیر کے مقام پر دریائے پنجکورہ کا بہاؤ 11 ہزار 5سو95 کیوسک ریکارڈ ہوا جہاں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔صوبے میں دیگردریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔