خبرنامہ پاکستان

دس ارب روپے ہرجانے کا مقدمہ:عمران کی جانب سے آج بھی کوئی پیش نہ ہوا

دس ارب روپے

دس ارب روپے ہرجانے کا مقدمہ:عمران خان کی جانب سے آج بھی کوئی پیش نہ ہوا

لاہور:(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے مقدمے کی سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل کی عدم پیشی پر کیس کی سماعت 17 فروری تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔ لاہور کی سیشن عدالت میں عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے وکیل بابر اعوان آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
شہباز شریف کا عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہر جانے کا دعویٰ
جس کے باعث عدالت نے عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت 17 فروری تک کے لیے ملتوی کردی۔ گذشتہ برس جولائی میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ شہاز شریف نے یہ دعویٰ عمران خان کے ایک بیان کے بعد دائر کیا تھا، جب گذشتہ برس 25 اپریل کو شوکت خانم اسپتال میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں عمران خان نے الزام عائد کیا تھا کہ انہیں پاناما کیس پر خاموشی اختیار کرنے کے عوض 10 ارب روپے کی پیشکش کی گئی ہے۔ دوسری جانب عمران خان نے ایک انٹرویو کے دوران مالی پیشکش کرنے والے شخص کا نام تو نہیں بتایا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ شخص وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا بہت قریبی ہے۔