خبرنامہ پاکستان

دس ہزار سے زائد پاکستانی غیر ملکی جیلوں‌ میں‌ قید ہونے کا انکشاف

دس ہزار سے

دس ہزار سے زائد پاکستانی غیر ملکی جیلوں‌ میں‌ قید ہونے کا انکشاف

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے مختلف ممالک میں گرفتار پاکستانیوں کی کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردیں جس کے مطابق دیگر ملکوں میں گرفتار یا نظر بند پاکستانیوں کی تعداد 10 ہزار 715 کے قریب ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں وزیرخارجہ خواجہ آصف نے بیرونِ ملک نظر بند کیے گئے پاکستانیوں کی تفصیل کا تحریری جواب ایوان میں جمع کرادیا جس کے مطابق 10 ہزار 715 پاکستانی باہر ممالک کی جیلوں میں موجود ہیں۔ وزیرخارجہ کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب کے مطابق پاکستانیوں کی سب سے زیادہ تعداد 3 ہزار 87 سعودی عرب کی جیلوں میں موجود ہے جبکہ یو اے ای میں 2 ہزار 710 پاکستانی شہری نظر بند ہیں۔
خواجہ آصف کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب کے مطابق بنگلا دیش میں 40، ملائشیا میں 226 پاکستانی نظر بند ہیں علاوہ ازیں یورپ، برطانیہ اور امریکا میں بھی پاکستانی شہری جیلوں میں موجود ہیں۔ واضح رہے کہ اچھی آمدن حاصل کرنے کے لیے پاکستانیوں کی بڑی تعداد مختلف ممالک کا رخ کرتی ہے، گزشتہ برس عدالت بنکاک میں حراست میں لیے گئے شہری کی والدہ نے درخواست دائر کی تھی کہ حکومتی سطح پر بیٹے کو ئی مدد فراہم نہیں کی جارہی۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ تفتیشی افسران کو اردو زبان نہیں آتی جبکہ بیٹا انگریزی نہیں سمجھ سکتا اس لیے عدالت نے اُس کا مؤقف سننے بغیر سزا سنادی۔ عدالت نے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے حکومت کو ہدایت کی تھی کہ بیرونِ ممالک جیلوں میں موجود پاکستانیوں کی وطن واپسی یا انہیں قانونی مدد فراہم کرنے کے لیے کوئی فریم ورک تیار کیا جائے۔