خبرنامہ پاکستان

دمت خلق کے شعبے میں کام کرنے والے ان کے نقش قدم پر چلنے میں فخر محسوس کریں گے،صدر ممنون حسین

اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ صدر مملکت نے بلقیس ایدھی اور فیصل ایدھی کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم عبدالستار ایدھی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور خدمت خلق کے شعبے میں کام کرنے والے ان کے نقش قدم پر چلنے میں فخر محسوس کریں گے۔ صدر مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم عبدالستار ایدھی کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔