خبرنامہ پاکستان

دنیا کی کئی شخصیات نے پاناما میں نام آنے کے بعد استعفیٰ دے دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں کئی شخصیات پاناما لیکس میں نام آنے پر اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئیں ، پاناما لیکس سامنے آنے کے بعد کئی اہم شخصیات اپنے عہدوں سے الگ ہو گئیں ۔

5 اپریل 2016 کو آئس لینڈ کے وزیر اعظم نے پاناما پیپرز میں نام آنے کے بعد استعفیٰ دے دیا ۔ آئس لینڈ کے وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ نے آف شور کمپنی ویٹرس بنا رکھی تھی ۔ یوکرائن کے وزیرا عظم نے 10 اپریل 2016 کو پاناما پیپرز میں نام آنے کے باعث عہدہ چھوڑ دیا ۔ 15اپریل 2016 کو سپین کے وزیر صنعت مستعفی ہوگئے ،

ان کا نام بھی پاناما پیپرز میں آیا تھا ۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل چلی کے صدر نے 4 اپریل 2016 کو پناما پیپرز میں نام آنے پر عہدہ چھوڑ دیا ، فیفا ایتھکس کمیٹی کے ممبر جان پیڈ رودامیانی نے پاناما لیکس میں نام آنے پر مزید کام کرنے سے معذرت کر لی ۔

اے بی این ایمبرو بینک کے سپروائزری بورڈ کے ممبر بیرٹ میزستادت نے 7 اپریل 2016 کو پاناما لیکس میں نام آنے پر استعفیٰ پیش کر دیا