خبرنامہ پاکستان

دوران پروازغیرملکی نےپاکستانی کی جیب کاٹ لی

راولپنڈی:(آئی این پی) بیجنگ سے اسلام آباد آنیوالی قومی ایئرلائن کی پروازنمبر pk 583 کے پائلٹ کی جانب سے گراؤنڈ پراطلاع دی گئی کہ طیارے میں ایک پاکستانی مسافرکی جیب سے ایک غیر ملکی مسافر نے رقم نکالنے کی کوشش کی ہے ۔ اطلاع ملتے ہی ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کا عملہ ایپرن پرپہنچ گیا اور طیارے کے پہنچنے پرغیرملکی مسافر کو تحویل میں لیکرپاکستانی مسافرکو انٹرنیشنل آراوئیول میں لاکرپوچھ گچھ شروع کی توغیرملکی مسافر نے اعتراف کیاکہ اس نے پاکستانی مسافرکے کے بیگ سے 1500 ڈالر نکالے اور معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ رقم واپس کر دیگا بعدازاں رقم واپس کردی گئی، جس پر پاکستانی مسافراور ائیرلائن انتظامیہ نے مزیدایکشن نہیں لیا جس پر دنوں مسافروں کو جانے کی اجازت دیدی گئی۔