خبرنامہ پاکستان

دوسروں کو درس دینے والے نوازشریف خود عدالتی فیصلہ نہیں مان رہے، عمران خان

دوسروں کو درس

دوسروں کو درس دینے والے نوازشریف خود عدالتی فیصلہ نہیں مان رہے، عمران خان

اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں پر دوسروں کو عمل کا درس دینے والے نوازشریف خود عدالتوں کا فیصلہ تسلیم نہیں کررہے، وہ خود کو مغل اعظم سمجھتے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ سابق نااہل وزیراعظم جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے، نواز شریف انصاف کیلئے نہیں بلکہ اپنے مالی مفاد کے تحفظ کیلئے سڑکوں پر آرہے ہیں. کپتان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف خود کو مغل اعظم تصور کرتے ہیں، بادشاہت میں بھائی، بیٹے اور بیٹیاں ہی آگے آتے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کے 300 ارب روپے بیرون ملک بینکوں میں رکھے ہیں، جس کا انہوں نے عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سابقہ دور حکومت میں نوازشریف دوسروں کو عدالتی فیصلوں پرعمل کرنے کا درس دیتے تھے اور اب وہ خود عدالتوں کے فیصلے تسلیم نہیں کر رہے۔
دونوں بھائی مال بنانے میں لگے ہیں، ایک بھائی وفاق اور ایک صوبائی سطح پر مال بنارہاہے،عمران خان
یہ لوگ ملک کے تمام اہم اداروں کو پنجاب پولیس کی طرح ذاتی غلام بنانا چاہتے ہیں، اگر نوازشریف کو اب بحال کیا گیا تو وہ ملکی اداروں کو تباہ وبرباد کرکے رکھ دیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں عدلیہ کی حمایت میں کامیاب جلسہ کر کے دکھاؤں گا۔