خبرنامہ پاکستان

’’دونوں‘‘سوتیلے بھائی اپنی تدفین کا سامان خود لیکر سڑکوں پر آرہے ہیں،عابد شیر

لاہور(آئی این پی) وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ’’دونوں‘‘سوتیلے بھائی اپنی تدفین کا سامان خود لیکر سڑکوں پر آرہے ہیں ‘عمران خان اور طاہر القادری ملک میں انتشار اور فساد چاہتے ہیں مگر دونوں ناکام ہوں گے ‘عمران خان جھوٹ بولنے کیلئے ’’ڈبل شاہ ‘‘بن چکے ہیں انکو بے نقاب کیا جا ئیگا ‘عمران خان جھوٹے نہیں تو اپنے خلاف ریفر نس پر چیخ کیوں رہے ہیں ‘لاہور میں کر نٹ لگنے سے ہونیوالی ہلاکتوں کی وجہ سے بیوہ ہونیوالی خاتون کا حکومت گھر دیگی اور انکے بچوں کی بھی کفالت کر یں گے ۔ ہفتے کے روزمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان کیخلاف ریفر نس سے انکے قوم کے سامنے جھوٹے بے نقاب ہو ں گے وہ اور جہا نگیر خان ترین نے ہمیشہ قوم کے سامنے جھوٹ بولا ہے اور الیکشن کمیشن بھی انکے جھوٹ موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری دونوں سوتیلے بھائی پہلے بھی حکومت کیخلاف اپنے احتجاج سے مایوس ہو کر واپس لوٹے ہیں اور اب بھی دونوں ناکام ہوں گے کیونکہ عوام تحر یک انصاف اور عوامی تحر یک کی دھر نوں کی سیاست کو کسی صورت کا میاب نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اور بلنگ سے عوام کو تنگ کر نیوالوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی اور غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈ نگ کر نیوالوں کیخلاف بھی ایکشن لیں گے اور کسی کو بھی معافی نہیں دی جائیگی اور کے الیکٹرک کی نااہلی کا بھی جائزہ لے رہے ہیں