خبرنامہ پاکستان

دھرنا دیا توزمان پارک اور بنی گالہ محفوظ نہیں رہیں گے

فیصل آباد: (آئی این پی) فیصل آباد میں اسکول کو کالج کا درجہ دینے کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی نے عمران خان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہمارے کارکنوں کو ہر لیڈر کے گھر کا راستہ معلوم ہے ۔ دھرنے کی کوشش کی گئی تو زمان پارک اور بنی گالہ محفوظ نہیں رہیں گے۔ انہوں نے تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے شیخ رشید احمد کو بھی خوب لتاڑا ۔ عابد شیر علی نے کہا طاہر القادری حالات خراب کرنے پاکستان آ جاتے ہیں۔ بھارت نے طاہر القادری کو اسٹیٹ گیسٹ پاکستان میں انتشار پھیلانے کے لیے بنایا۔ اسکول کو کالج کا درجہ دینے کی تقریب میں اچانک بجلی چلی گئی جس پر طلباء نے عابد شیر علی سے سوال کر ڈالا ۔ اسکول تو کالج بنے گا لیکن بجلی کب آئے گی۔