خبرنامہ پاکستان

دھرنا دینے والوں سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا،چوہدری نثار

اسلام آباد:(آئی این پی )وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کہتے ہیں ڈی چوک پردھرنا دینے والوں سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، قائدین کے پاس کوئی وزیر نہیں گیا وہ خود ملاقات کیلئے آئے، قانون توڑنے والوں کیخلاف ہر صورت میں کارروائی ہوگی۔ چار روز کے بعد جاری دھرنا ختم ہوا تو وزیرداخلہ نے حکومت کی جانب سے صفائی پیش کرنے میں دیر نہ کی،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاملے کے حل کیلئے کچھ قابل قدر مذہبی شخصیات نے اہم کردار ادا کیا۔ وزیرداخلہ نے واضح کیا کہ دھرنے کے شرکاءکے پاس نہ تو کوئی وزیر گیا اور نہ ہی ان سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ بد انتظامی کے حوالے سے اسپیشل سیکریٹری کے ماتحت ایک ہفتے میں انکوائری طلب کرلی ہے ۔ وزیراعظم کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ