خبرنامہ پاکستان

دھرنا روکنے کا واحد طریقہ یہ ہے وزیراعظم کو معطل کرکے گھر بھیج دیا جائے‘ بابراعوان

ہائوس فار سیل

لاہور(ملت + آئی اےن پی) سابق وفاقی وزیرقانون سےنےٹر ڈاکٹر بابراعوان نے کہا ہے کہ دھرنا روکنے کا واحد طریقہ یہ ہے وزیراعظم کو معطل کرکے گھر بھیج دیا جائے‘ پانامہ لیکس ہوں یا سکیورٹی لیکس ہوں‘عوام کا حکومت کو معاف کر نے کا سوال ہی پےدا نہےں ہوتا ‘وزیر اعظم نوازشر ےف کے اقتدار کے خاتمہ قرےب آچکا ہے وہ الوداعی آنسو بہا رہے ہےں ۔ سوموار کے روز لاہور ہائےکورٹ مےں مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے سےنےٹر بابر اعوان نے کہا کہ تحرےک انصاف کا دھرنا روکنے کا واحد طریقہ یہ ہے وزیراعظم کو معطل کرکے گھر بھیج دیا جائے اگر اےسا نہ ہوگا تو پھر تحر ےک انصاف کا2نومبر کو احتجاج اور دھر نہ جائزاور قانون کے مطابق ہوگا جمہوریت میں احتجاج کرنا ہر ایک کا حق ہے ۔انہوں نے کہا کہ مےرے کےس کی ابھی ابتدائی سماعت پر عدالت نے خبر لےک ہونے کے معاملے پر نوٹسز جاری کر دےئے ہےں حکومت کو چیف جسٹس نے کہا ہے کہ اس تفتیش کا بتائیں جس کا وزیرداخلہ نے کہاہے اس مےں اب تک کےا پےش رفت ہوئی ہے پانامہ لیکس ہوں یا سکیورٹی لیکس ہوں، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ حکومت کو عوام معاف کردے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے آنسو الوداعی ہیںاسلام آباد آنے والے انہیں بھاگنے نہیں دیں گے کرپشن کا حساب لےا جائےگا ۔