خبرنامہ پاکستان

دھرنوں کی سیاست کرنے والے انتشار نہ پھیلائیں: حمزہ شہباز

دھرنوں کی سیاست کرنے والے انتشار نہ پھیلائیں: حمزہ شہباز
لاہور:(ملت آن لائن) حمزہ شہباز شریف نے الحمرا ہال لاہور میں میں ہونہار طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا میٹرو کو جنگلہ بس کہنے والے اب خود پشاور میں میٹروبس بنا رہے ہیں، سب کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ دھرنوں کی سیاست ملکی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ ان کا کہنا ہے 2018 میں انتخابات وقت پر نہ ہوئے تو یہ بڑی بدقسمتی کی بات ہوگی۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے قرار دیا کہ جمہوریت کی مضبوطی میں ہی ترقی کا راز پنہاں ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ پوری عوام کو اِس کی مضبوطی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ حمزہ شہباز شریف نے ایک مرتبہ پھر یہ واضح کیا کہ پرویز مشرف کے دور میں ا8 سالوں تک شریف خاندان کے حوالے سے مختلف فائلوں کو کھنگالا گیا لیکن ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی اور آج بھی کرپشن کا الزام لگانے والے اب عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں۔ صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود نے بھی تقریب سے خطاب کیا جبکہ تقریب کے اختتام پر طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔