خبرنامہ پاکستان

دھرنےوالےصرف ڈی میں کھیلتےہیں، گول نہیں کرتے: مشرف

دبئی: (اے پی پی) دبئی میں ایک انٹرویو میں جنرل پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ملک سے خاندانی سیاست ختم ہونی چاہئے، تبدیلی وقت کا اہم تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے والے صرف ڈی میں کھیلتے رہتے ہیں، گول نہیں کرتے۔ جنرل مشرف نے مزید کہا کسی سویلین حکومت نے عوام کو خوشخالی نہیں دی، انکے دورمیں پاکستان ہمیشہ نیچے جاتا ہے جس وجہ سے لوگ آرمی کے پاس جاتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مارشل لاء پر اعتماد نہیں، سسٹم کو بہتر کرنا چاہئے-