خبرنامہ پاکستان

دھرنے کے بارے میں حقائق جلد منظر عام پر آجائیں گے: نواز شریف

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے جمہوریت کے تسلسل کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنی ذات کی نفی (مائنس فارمولا) کو ذہنی طورپر قبول کرلیا۔ باوثوق لیگی ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے عام انتخابات کے بروقت انعقاد کے سلسلے میں نئی حکمت عملی طے کی ہے جب کہ نواز شریف نے اپنی ذات کی نفی (مائنس فارمولا) کو ذہنی طورپر قبول کرلیا ہے۔ نواز شریف نیب اور عدالتوں میں جاری کیسز کی متوقع سزائیں بھی باعمل پارٹی پالیسی قبول کریں گے تاہم امن وامان کی صورت حال کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کا احتجاجی کال دینے سے گریز کیا جائے گا۔

دھرنے کے بارے میں حقائق جلد منظر عام پر آجائیں گے: نواز شریف

اسلام آباد: (ملت آن لائن) نواز شریف کا کہنا ہے 2014 دھرنے کے بارے میں بہت سے حقائق ہیں، جلد منظر عام پر آجائیں گے، آج پوچھنا چاہتا ہوں کہ پارلیمنٹ اور حکومت کی رٹ کہاں ہے

سابق وزیراعظم نے احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمارا مقابلہ پیپلزپارٹی یا پی ٹی آئی سے نہیں بلکہ خلائی مخلوق سے ہے، خلائی مخلوق اپنی مرضی کی پارلیمنٹ لانے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا صحافت کے ساتھ ساتھ ہمارا گلا بھی دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، نیب کا سورج ملک میں چمک رہا ہے، سندھ میں لوگوں کو استثنیٰ دیا جا رہا ہے، یہ 1979 نہیں بلکہ 2018 ہے۔

نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان کے سینے میں بہت سے راز ہیں، چاہتا ہوں افشاں کرنے سے پہلے ہی ہم سدھر جائیں۔ انہوں نے کہا آصف زرداری کا بیان ٹی وی چینلز پر بریکنگ کے طور نشر ہوا، اگر زرداری صاحب نے بیان نہیں دیا تو بریکنگ کس کے کہنے پر چلائی گئی۔