خبرنامہ پاکستان

دہشتگردوں نے نوجوان نسل کو اپنے مقاصد کیلئے آلہ کار بنا رکھا ہے،امام کعبہ

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) امام کعبہ شیخ صالح محمد بن طالب نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے نوجوان نسل کو اپنے مقاصد کے لیے آلہ کار بنا رکھا ہے ، ہمیں اعتدال پسندی کی ترغیب دینا ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو وزیر مذہبی امور سردار یوسف سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کی انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے نوجوان نسل کو خصوصی طور پر اعتدال کی ترغیب دینا ہوگی، دہشتگردی کا قلع قمع کرنے کے لیے محبت و اخوت کا پرچار کرنا ہوگا مگر اعتدال پسندی کا قطعی مطلب نہیں کہ اسلام کے احکامات کو چھوڑ دیا جائے، اس موقعے پر سرداد یوسف کا کہنا تھا کہ خادم الحرمین شریفین کی خدمات کو دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، پاکستان میں تمام مسالک پر مبنی علما مشائخ کونسل بنائی گئی ہے جو مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے کام کرے گی