خبرنامہ پاکستان

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کا خاتمہ کردیا، اعزاز چوہدری

واشنگٹن(ملت آن لائن)امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی کھلی سرحدوں سے عسکریت پسندوں نے فائدہ اٹھایا۔واشنگٹن میں مقامی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا خاتمہ کر دیا ہے، ہمارے پانچ ہزار فوجی جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں کمی آئی ہے اور معیشت بہتر ہوئی ہے۔اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ داعش ننگرہار میں جڑ پکڑ رہی ہے، مل کر کام کرنا ہی پاکستان اور افغانستان کے لیے مسئلے کا حل ہے۔پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ حقانی اور طالبان ہمارے دوست نہیں، اب وہ بھاگنے پر مجبور ہیں، کوئٹہ شوریٰ کا کوئی وجود نہیں لیکن اب کنڑ شوریٰ ہے۔