خبرنامہ پاکستان

دہشتگردی اورانتہاپسندی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں،تاجکستان

دوشبنے(آئی این پی) تاجکستان صدر امام علی رحمن نے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دھماکے کی شدید مذمت کی اور حملے میں درجنوں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔منگل کو تاجکستان صدر امام علی رحمن نے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دھماکے کی شدید مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں،تاجکستان کی حکومت اور عوام غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہے ۔(خ م)