خبرنامہ پاکستان

دہشتگردی اور شدت پسندی کا مکمل خاتمہ کردینگے۔ وزیراعظم نواز شریف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ آج ہمیں دہشتگردی اور شدت پسندی کی شکل میں بے مثال خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے تاہم، ہم نے ان سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ آج ہمیں دہشتگردی اور شدت پسندی کی شکل میں بے مثال خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے تاہم، ہم نے ان خطرات کو شکست دینے کا پختہ عزم کررکھا ہے اورہم اپنی سرزمین وطن سے جلد ہی دہشتگردی اور شدت پسندی کا مکمل خاتمہ کردینگے۔

’’یوم پاکستان ‘‘ کے حوالے سے اپنے پیغام میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ 23مارچ1940ء کو منظور کی جانیوالی قرارداد پاکستان نے ہماری تاریخ کا رُخ ہی بدل ڈالا ،شدید ترین مشکلات اور بھرپور مخالفت کے باوجود آزاد ملک پاکستان کی شکل میں اس خواب کو تعبیر مل گئی ،اس وقت ایسی ریاست کیلئے جدو جہد کی گئی جہاں پر ہم اپنے مذہبی عقائد اور ثقافتی اقدار کے مطابق زندگی گزار سکیں۔وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج ہم نے اپنی نسلوں کے مستقبل کیلئے ملک کے تحفظ اور حفاظت کا عزم کررکھا ہے ،اس قرارداد نے قوم کو قوت اورجِلا بخشی۔ آزادی کی خاطر لاکھوں افراد نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور جلد ہی پاکستان حقیقت کا روپ دھار گیا۔انہوں نے کہا کہ ’’یوم پاکستان ‘‘کے موقع پر ہم آزادی ،برابری اور پاکستان میں ہر شہری کیلئے اسلامی تعلیمات کے مطابق سماجی انصاف کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں ۔ہماری حکومت نے پاکستان میں رہنے والی اقلیتوں کے تحفظ اور خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے تاریخی اقدامات شروع کیے ہیں اور ہماری تمام تر کوششوں کا مقصد معاشرے کے پِسے اور پسماندہ طبقات کو مرکزی دھارے میں لانا ہے کیونکہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ پاکستان کا ہر شہری ہمارے لیے برابر ہے ۔آئیں ہم پاکستان کو ہر پاکستانی شہری کیلئے مساوی مواقع فراہم کرنیوالا ملک بنانے کا عزم کریں جہاں ہر مردو عورت ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اجتماعی طور پر کام کرے۔پاکستان کا تصور ایک ایسی ریاست کیلئے تھا کہ جہاں پرلوگ بلا خوف و خطر اپنے مذہب پر آزادانہ طور پر عمل کرسکیں ۔میں پر امید ہوں کہ کثرتیت ،برابری اور انصاف پر مبنی ہماری اجتماعی کوششیں پاکستان کو ایک ایسی ریاست بنادینگی جس کا خواب قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے دیکھا تھا

کو شکست دینے کا پختہ عزم کررکھا ہے اورہم اپنی سرزمین وطن سے جلد ہی دہشتگردی اور شدت پسندی کا مکمل خاتمہ کردینگے۔