خبرنامہ پاکستان

دہشتگردی میں’’ را ‘‘کا ہاتھ ہونا خارج ازامکان نہیں: مشرف

دبئی:(آئی این پی) سابق صدر پرویز مشرف نے کوئٹہ کے سول اہسپتال میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا،پرویز مشرف نے کہا کہ دہشتگردی میں ’’ را ‘‘ کا ہاتھ ہونا خارج ازامکان نہیں ہے،حکمران ملکی مفاد کیلئے مودی سے دوستی قربان کریں۔پیر کو سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے بیان میں کہا کہ کوئٹہ کے سول اہسپتال میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں،جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے،دہشتگردی کے باعث جانی و مالی نقصان پر دل دکھتا ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی میں ’’ را ‘‘ کا ہاتھ ہونا خارج ازامکان نہیں ہے،پاکستان پڑوسی ملک کی آنکھ میں کانٹے کی طرح چبھتا ہے۔پرویز مشرف نے کہا کہ حکمران ملکی مفاد کیلئے مودی سے دوستی قربان کریں۔(خ م)