خبرنامہ پاکستان

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عزم متزلزل نہیں ہوسکتا: عمران خان

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عزم متزلزل نہیں ہوسکتا: عمران خان
اسلام آباد:(ملت آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پشاور بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت اور ایڈیشنل آئی جی سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج کا اظہار کیا۔ Saddened to learn of the martyrdom of Additional IG KP, Ashraf Noor, in condemnable Peshawar blast. It will not deter the determination and dedication of KP police and PTI govt in their fight against terrorism. — Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 24, 2017 چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ حملہ دہشت گردی کی بدترین اور مذموم ترین قسم ہے۔ انہوں نے ایڈیشنل آئی جی سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سفاکیت کا ہر حملہ قوم کو دہشت گردی جیسے ناسور کی بیخ کنج کیلئے نئے سرے سے پرعزم کرتا ہے، پاکستان میں فساد کے بیج بونے والے کبھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیس افسران اور جوانوں کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جامع تحقیقات کی روشنی میں مجرموں کو کٹہرے میں لانا ہوگا، شہداء کے لواحقین سے مکمل یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔