خبرنامہ پاکستان

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ٹرمپ پاکستان سے تجارت بڑھائے

پاکستان:(ملت+اے پی پی) پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان سے تجارت بڑھائے، دہشت گردی کے خلاف جنگ بے روزگاری کے خاتمے کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی ہے۔ کراچی چیمبر کے سابق صدر زبیر موتی والا نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں ہزاروں اقسام کی اشیاءکسٹم کے خصوصی ریٹس پر منگوائی جاتی ہیں۔ ان اشیاء میں پاکستان سے خریدی جانے والی ہوم ٹیکسٹائل اور میڈاپس اور دیگر ٹیکسٹائل مصنوعات شامل نہیں ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ اس طرف توجہ دے تو پاکستانی برآمدات بڑھیں گی جس سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ، جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہترین حکمت عملی ہوگی۔ زبیر موتی والا نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی اس جانب نظر ہوگی اور وہ دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کی اپنی پالیسیوں سے مدد کریں گے۔