خبرنامہ پاکستان

دہشت گردوں کو تباہ کرنے میں پاک فضائیہ کا کردارقابل تحسین ہے: وزیراعظم

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف سے ایئر چیف مارشل سہیل امان نے ملاقات کی جس میں انہوں نے ملکی فضائی حدود کے دفاع کیلئے پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا۔ پیر کو ایئرچیف مارشل سہیل امان نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے ملکی فضائی حدود کے دفاع کیلئے پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کرنے میں پاک فضائیہ کا کردار قابل تحسین ہے۔ قومی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لئے پاک فضایہ کا کردار کلیدی رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھی پاک فضائیہ کے کردار کی معترف ہے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت بے مثال ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ بدلتے تقاضوں کے مطابق پاک فضائیہ کے کردار میں نئی جہت حوصلہ افزا ہے۔ (ن غ)