راولپنڈی (اے پی پی)دہشت گردوںکو ان کی پناہ گاہوں سے نکال کر حکومتی رٹ بحال کر دی گئی ہے ،اس وقت آپریشن ضرب عضب کے انتہائی مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں ۔ جنرل راحیل شریف نے پشاور میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ قبائلی بھائیوں سے مل کر یقینی بنائیں گے کہ دہشت گرد اور سہولت کار واپس نہ آسکیں، آئی ٹی ڈی پیز کو باعزت طریقے سے واپس گھروں میں آباد کیاجائے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے فاٹا اورکےپی کےکےعوام کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوںنے کہا کہ جنگ سے متاثرہ گھروں کی تعمیر اور آئی ڈی پیز کی بحالی کی جا رہی ہے۔ جنرل راحیل شریف نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ قبائلی بھائیوں سے معاشی اور انفرااسٹرکچر بحالی کا وعدہ پورا کریں گے ،متعلقہ فریقین بحالی میں درپیش رکاوٹیں دورکر کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کریں۔